اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نیویارک میں ترک کیمونیٹی سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب اردوغان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے رواں ہفتے کے دوران شمالی شام کے کردوں کو بڑی مقدار میں اسلحہ فراہم کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ نے شمالی شام کے کردوں کے لیے اسلحے سے بھرے دو جہاز بھیجے ہیں۔ ترکی ، مسلح شامی کردوں کی تنطیم کو دہشت گرد قرار دیتا ہے۔
اردوغان کے بیان سے ترکی اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں مزید کشیدگی پیدا ہونے کا امکان ہے۔
ترک صدر کا کہنا تھا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ وہ شامی کردوں کی مدد کرکے دہشت گرد گروہ داعش کا کام تمام کردے گا تو ایسا ہرگز نہیں ہے کیونکہ دونوں ہی دہشت گرد ہیں۔
ترک ذرائع کا کہنا ہے کہ تین روز قبل اسلحے سے بھرے دو امریکی ہوائی جہاز شمالی شام کے کرد آبادی والے شہر کوبانی میں اترے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲